میرانشاہ تھانے کے قریب نصب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور (انتخاب نیوز) پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیموں نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں میران شاہ تھانے کے قریب نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کیے گئے مارٹر گولے کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق ٹیموں نے بم کو رہائشی علاقے سے دور ناکارہ بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں