اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے میں حزب اللہ کا اہم کمانڈر ہلاک

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کے مطابق فورسز نے فضائی حملے میں لبنان کی مسلح ملیشیا حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔ اسرائیل غزہ جاری تنازعہ کے دوران اسرائیل کا سرحد کے دوسرے طرف ہمسایہ ملک میں قائم مسلح ملیشاءحزب اللہ کے خلاف فضائی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کا لبنان کے اندر دوسری فضائی کارروائی میں مبینہ طور پر ایرانی حمایت یافتہ شیعہ گروہ حزب اللہ کا یونٹ کمانڈر وسام الطویل مارا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل اندر گھس کر حملے کے بعد سے اب اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین سرحدی جھڑپوں اور بمباریوں میں اب تک حزب اللہ کے 130 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی سرحد کے پار اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات اس تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں