سابق صوبائی وزیر اسلم بلیدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر وسابق سینیٹر میر اسلم بلیدی شدید زخمی،ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر وسابق سینیٹر میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہو گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی ہے، زرائع کے مطابق انہیں دو گولیاں لگی ہیں۔ اسلم بلیدی قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 کیچ پنجگور پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں