حب میں لوکل کمیٹی کے قیام کیلئے سول سوسائٹی، سیاسی رہنماﺅں اور شہریوں کا دھرنا
حب (آن لائن)بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں لوکل کمیٹی کے قیام کیلئے حب شہر کی سول سوسائٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹی کے رہنماﺅں سمیت حب شہریوں کی جانب سے کثیر تعداد میں سوک سینٹر حب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور لوکل کمیٹی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر ضلع حب میں لوکل کمیٹی کے قیام کیلئے حب شہر کی سول سوسائٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹی کے رہنماں سمیت حب شہریوں کی جانب سے کثیر تعداد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی بلدیہ ریسٹ ہاوس حب سے ہوتا ہوا سوک سینٹر حب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ریلی میں حب کے مختلف پارٹیوں جمعیت علما اسلام، نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی سنی تحریک حب، آل تشیع برادری تاجران اور برادریوں سمیت حب کے کونسلران معززین سول سوسائٹی کے ممبران وکلا صحافی حضرات بھرپور شرکت کی اس ریلی کا مقصد پچھلے ایک سال سے ضلع حب کی لوکل کمیٹی زیر التوا شکار تھی جوکہ تاحال بحال نہیں کی گئی جس کے باعث حب کے عوام لوکل کمیٹی عدم دستیابی پر لوکل نہ بننے پر بچوں کے تعلیمی داخلہ سمیت گورنمنٹ نوکری، شناختی کارڈ اور ضروریات زندگی میں لوکل کی ضرورت سمیت شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حب کے شہریوں اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماں اور حب سول سوسائٹی کی جانب سے ضلع حب شہر میں ضلعی انتظامیہ اور حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ضلع حب میں لوکل کمیٹی کو مختلف قبائلی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر اسکو فل فور بحال کی جائے تاکہ حب کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔


