کیچ، 80گھنٹے گزرنے کے باوجود بالیچاہ فیڈر کی بجلی بحال نہ ہوسکی

تمپ: 80 گھنٹے گزرنے کے باوجود بالیچاہ فیڈر کی بجلی بحال نہ ہوسکی،محکمہ کیسکو کی نااہل آفیسران کھمبے فراہم کرنے میں ناکام،عوام شدید گرمی سے نڈھال،برف کی قلت جبکہ مسجدوں میں پانی نایاب،نمازیوں کو سخت دشواری کا سامنا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز طوفانی کالی آندھی اور بارش کی سبب بالیچاہ فیڈر کی بجلی کے 20عدد کھمبے گر گئے مگر اب تک 80گھنٹے گزرنے کی بعد بجلی کی مسئلہ حل نہ ہوسکا،محکمہ کیسکو کی نا اہل افیسران اپنی خواب گاہوں میں عیش کی زندگی گزر ہے ہیں مگر بالیچاہ فیڈر کی ساٹھ ہزار آبادی اس شدید گرمی میں برا حال،پانی کی قلت،برف نایاب،مسجدوں میں نمازیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں،عوام نے ارباب اقتدار اور سیاسی پارٹیوں سے کیسکو کی اس انسانیت دشمنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں