پی ایس ایل کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے حوالے سے پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے لیگ کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔یہ فیصلہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ٹاسک فورس کے اجلاس میں لیا گیا۔وزیر اعلیٰ کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ‘آج کے میچ میں شائقین ہوں گے لیکن کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے اور شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں