مسلم لیگیوں، پیٹ اور مذہب پرستوں نے مل کر میری حکومت گرائی تھی، نواب ثناءاللہ

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہر صورت میں ہوں گے اور ان شا اللہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور چاروں صوبوں میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے حکومت بناے گی اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم منتخب ہو کر اپنے پیش کردہ 10 نکاتی پارٹی منشور پر عمل درآمد کر کے ملک سے غربت، مہنگای اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے یہ بات انہوں نے سردار فتح علی خان عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نماندں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حلقہ پی بی 14 نصیرآباد 2سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردارزادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نصیرآباد کے معروف قبائلی رہنما حاجی میر ممتاز خان جتک بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ پرستوں، مذہب پرستوں اور مسلم لیگیوں نے مل کر میری حکومت گرائی تھی میں نے مختصر عرصے میں بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کے بلوچستان میں اتنے ترقیاتی کام کسی بھی وزیر اعلی نے نہیں کے انہوں نے کہا کہ اگر خدا نے موقع دیا تو وزیر اعلیٰ منتخب ہو کر اپنے ترقیاتی تسلسل کو دوبارہ شروع کروں گا اور بلوچستان میں ہر سال 50 ہزار نوکریاں دوں گا صوبے میں ترقی اور خوشحالی لاوں گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نصیر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورا بلوچستان میرا گھر ہے اگر مجھے صوبے اور عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع ملا تو نصیرآباد میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں