انتخابی پوسٹرز پر گولیاں برسانے والوں سے ڈرنے والا نہیں، جمال رئیسانی
کوئٹہ (یو این اے)سابق نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں میری الیکشن مہم کے دوران لگنے والے انتخابی پوسٹرز کو پھاڑ کر اور اس پر لگی تصویروں پر گولیاں برسانے والے شاید اس وہم میں ہیں کے میں ڈر جاﺅں گا، جبکہ یہ ان کی سوچ ہے۔ میں سیاسی میدان میں قدم رکھ چکا ہے اور اب واپسی کا کوئی رستہ نہیں۔ شہدا کے خاندانوں کو انصاف دلوانا میری اولین ترجیح ہے۔ اور میرے اسلام آباد دھرنے میں بیٹھنے سے میرے کچھ مخالفین کو شدید تکلیف پہنچ رہی ہے۔ اگر ہم ان گولیوں یا دھماکوں سے ڈرتے ہوتے تو کبھی اپنے گھروں سے باہر ہی نا نکلتے۔ ان شاءاللہ میں رکنے والا نہیں۔
Load/Hide Comments


