کوئٹہ شہر میں بجلی بحران شدت اختیار گیا، 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ارباب عمران اسٹریٹ منوہ جان روڈ کوئٹہ میں پچھلے 12 گھنٹوں سے بجلی غائب تفصیلات کے مطابق ارباب عمران اسٹریٹ پچھلے 12 گھنٹوں بجلی سے محروم ہے اہلیان علاقے کو شدید مشکلات کا سامنا سب ڈویژن بروری روڈ کی لاپروائی اور آئے روز کے حیلے بہانوں سے علاقے کے عوام شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا ہے متعدد بار ایس ڈی او اور ذمہ داران بروری سب ڈویژن سے درخواست کی کہ ارباب عمران اسٹریٹ کی بجلی کو بحال کیا جائے مگر کیسکو اور ایس ڈی او بروری والوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رہینگتی بار بار کیسکو حکام کو شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی علاقہ مکینوں نے کیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ہمارا مسئلہ حل کیا جائے۔
Load/Hide Comments


