مستونگ میں انتخابات کی تیاریاں، سرکاری ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

مستونگ(یو این اے)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت انتظامی افسران لیویز انچارج کی اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نظام رحیم بلوچ اسسٹنٹ کمیشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ اسفندیار اور ضلع بھر کے لیویز تھانوں کے انچارجز شریک ہوئے اجلاس میں ضلع کے مجموعی صورتحال امن وامان کی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے صورتحال کا مکمل جائزہ لیا اجلاس میں الیکشن کی انعقاد تک تمام انتظامی افسران ، لیویز انچارجز اور لیویز اہلکاروں کی ہر قسم کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور تمام انتظامی افسران لیویز انچارجز اور اہلکار اپنے جائے تعیناتیوں پر حاضر رہے انہوں نے کہا کہ تمام ایریاز کے انتظامی افسران اور لیویز انچارجز قیام امن کو ہر صورت یقینی بنائیں قومی شاہراوں لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کے لیئے گشت بڑھائے اور چوکس رہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اب الیکشن قریب آریا ہے اس لیئے اکثر و بیشتر قومی شاہراوں اور علاقوں میں وی آئی موومنٹ”VIP Movment ” ہوتے ہیں ان کے سیکورٹی کا انتظام بھی یقینی بنائیں انہوں نے حلقہ پی بی 37 اور این اے 261 کے امیدواروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے الیکشن مہم کے دوران انتظامی افسران کو پیشگی اطلاع دے تاکہ انتظامی افسران کو کوئی مشکلات پیش نہ آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں