کوئٹہ بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کی تعداد 11 ہوگئی، 2 کی حالت تشویشناک
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈپرکچرے میں دھماکہ کے نتیجے میں بچوںاور پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوژل ٹیم موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب سڑک کے کنارے پڑے ہوئے کچرے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4بچوں اور پولیس اہلکاروں جن میں نقیب اللہ ، موسی ، عنایت اللہ ، یاسر، محمد اقبال ،عبدالواجد ، عبدالستار، جمیل احمد، غلام محمد، ظفر اقبال اور ایک نامعلوم بچہ زخمی ہوگئے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پینچ گئی زخمیوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر زخمیوں میں یاسر اور نامعلوم بچے کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے تمام ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف نرسز کو طلب کر لیا ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے ۔


