لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدامات کیلئے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس
اوتھل(یو این اے)لسبیلہ یونیورسٹی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کہ غیر قانونی اقدامات کہ خلاف پریس کانفرنس، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرل واٹر اینڈ میرین سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست بلوچ سے لسبیلہ یونیورسٹی میں ہونےوالی بے قاعدگیوں، مالی بدعنوانیوں اور غیرقانونی اقدامات اٹھانے پراس کیخلاف ہائی پروفائل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار لسبیلہ یونیورسٹی کے پروفیسران لیکچراران آفیسران اور اسٹاف ایسوسی ایشن کےعہدیداران نے لسبیلہ یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین سے ناانصافی و حق تلفی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے 16 جنوری 2024 کوجاری ہونے والے ٹرانسفر لیٹر جس میں ڈائریکٹر فنانس کو وائس چانسلر کا کرپشن چارجز سامنے لانے پر ٹرانسفر کیا گیا اور غیر قانونی طور پر ڈائریکٹر کے آفس کو تالا لگا کر بند کردیا گیا ہے جس کی ہم سب ملازمین شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا غیر قانونی ٹرائسفر لیٹر کو فوری واپس لیا جائے ڈائریکٹر کیو ای سی عمران رشید کی انتظامی معاملات میں مداخلت بند کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگر یکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور اس میں ملک بھر کے طلبا و طالبات تعیلم حاصل کر رہے ہیں ساتھ میں سینکڑوں ملازمین بھی کام کر رہے ہیں جس سے مالی بحران و دیگر مسائل سے لسبیلہ یونیورسٹی کا مستقبل تاریک ہے کئی سالوں سےتعینات وائس چانسلر کی کارکردگی صفر ہے تعیلم کا نظام بھی درہم برہم ہے اور ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم لسبیلہ یونیورسٹی کے چانسلر گورنر بلوچستان گورنمنٹ آف بلوچستان ضلع لسبیلہ کے سیاسی و سماجی سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ملازمین سے ناانصافیوں کافوری نوٹس لیاجائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس کامران سعید، لسبیلہ یونیورسٹی اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم جاموٹ، شعیب کریم جمالی، ڈاکٹر موسی جاموٹ، ڈاکٹر حکیم بندیجہ و دیگر موجود تھے۔


