اسرائیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ، حماس

غزہ(صباح نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ہے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔حماس رہنما موسی ابو مرزوق کا روسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اسرائیل معاہدے کے ذریعے اپنے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں وصول کرے گا۔واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین شہدا کی تعداد 25ہزار تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں