106دنوں سے جاری اسرائیلی جارحےت میں 25 ہزار474 فلسطینی شہید

غزہ(صباح نیوز)غزہ کی پٹی میں106دنوں سے جاری اسرائیلی جارحےت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار474 سے تجاوز کر گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی تعداد62681 ہو چکی ہے۔اسرائیلی قوتوں نے گزشتہ شب الخلیل ،نابلس اور تل کرم سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے خان یونس پر حملوں میں بچوں سمیت دس شہریوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 19 سے 21 جنوری کے دوران مختلف اسرائیلی حملوں میں مزید 343 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ مزید 573 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او سی ایچ اے (اوچھا) کے مطابق 20 جنوری تک غزہ میں کیمپوں سے سمیت مختلف علاقوں میں 17 لاکھ سے زائد بے گھر افراد موجود تھے۔ غزہ میں بے گھر افراد کیلئے انسانی امداد کی فراہمی تاحال مشکلات درپیش ہیں، جنوری کے پہلے دو ہفتوں کیلئے مقررہ 29 فلاحی مشنوں میں سے صرف 7 مشن غزہ میں پنہچائے جا سکے، جس میں زندگی بچانے والی ادویات سمیت صرف بنیادی ضروریات کی چیزیں شامل تھیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں امداد کا سلسلہ جاری رکھنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، 20 اور 21 جنوری تک رفح او ر کیرم شیلوم راہداریوں سے ادویات، غذا اور دیگر بنیادی اشیا کے صرف 325 ٹرک غزہ میں پہنچائے جا سکے ہیں۔ادھر اسرائیلی بمباری کے باعث کیمپوں، اسپتالوں اسکولوں اور سڑکوں میں موجود لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواں کی شدید قلت کے باعث وباں کا شکار ہو رہے ہیں۔دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے سے مزید 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جبالیا اور خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوجی مارے

اپنا تبصرہ بھیجیں