انڈونیشیا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان کر دیا
کامپالا (صباح نیوز)انڈونیشیا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ پاہالا نگراہا منصوری نے یوگنڈا کے دارالحکومت کامپالا میں منعقدہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 19 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔خطاب میں منصوری نے کہا ہے کہ انڈونیشیا، اس وقت بحیثیت مبصر ملک اقوام متحدہ میں شامل، فلسطین کے لئے مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک میں شامل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے عارضی رکن ممالک سے بھی اپیل کی ہے کہ فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے جدوجہد کی جائے۔منصوری نے کامپالا میں فلسطین اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی اور بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں اسرائیل کے خلاف دائر کئے گئے "نسل کشی” کے دعوے کے ساتھ انڈونیشیا کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔


