امریکی ریاست انڈیانا کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے جان کی بازی ہار گئے
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے ایک گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک وقعہ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ساو¿تھ بینڈ میں پیش آیا جہاں شعلوں کی زد میں آکر فائر فائٹر سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ابتدائی طور پر آگ گھر کی پہلی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دوسری منزل پر موجود بچے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے وقوع کی جانب سے روانہ ہوئے اور آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


