اسرائیل کو سزا دی جائے اور غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔ کلیئر ڈیلی

برسلزصباح نیوز) یورپی پارلیمنٹ کی خاتون رکن کلیئر ڈیلی نے فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرتے رہے تو اسرائیل کو سزا دی جائے ۔ کلیئر ڈیلی نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے اپنی تقرےر ایکس پر شےئر بھی کی ہے انہوں نے یورپین رہنماوں کو سخت تنقےد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امر یکہ اگر یمن پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھی غےر قانونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے بجائے یمن پر فیصلہ لینے کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یورپی یونین کے پاس کوئی اخلاقی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کہا کہ یمنیوں نے کسی کو قتل نہیں کیا بلکہ اسرائیل نے 25000 فلسطینیوں کو قتل کیا اور آپ سب بین الاقوامی سپلائی چین میں رکاوٹ پر ناراض ہیں۔ یورپی یونین کے پاس کوئی اخلاقی اختیار نہیں ہے۔ اگر آپ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو غزہ میں نسل کشی بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں