انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
تربت(یواین اے)نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامی سطح پر تیاریاں مکمل ہیں تمام ڈویژنز کے دورے کرکے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہےصوبے میں انتخابات سے متعلق اٹھائے گئے انتظامات اطمینان بخش ہیں بلوچستان میں تین امیدواروں پر حملے ہوئے تاہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں امن و امان اور الیکشن سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان ماضی میں بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے تاہم اب حالات بہتری کی جانب جاررہے ہیں انتظامیہ اور فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور بحالی امن کے لئے پوری تندہی سے کام کررہے ہیں اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں۔


