الطاف حسین نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

کراچی (انتخاب نیوز، اسٹاف رپورٹر) بانی متحدہ عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، کراچی کے 6 اضلاع کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار، تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم بقیہ نمبر79صفحہ7پر
الطاف حسین نے 8فروری کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا‘ مہاجر قوم کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پتنگ کا نشان لینے والے مخبروں اور قاتلوں کو ووٹ دینا حرام ہے الطاف حسین نے ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام جاری کیا واضح رہے کہ کافی دنوں سے توقع کی جارہی تھی کہ بانی ایم کیو ایم انتخابات کا بائیکاٹ کرےگی چند دنوں پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءمصطفی کمال نے الزام لگایا تھا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کےلئے زرداری نے الطاف حسین کو بھاری رقم لندن پہنچا دی ہے تاہم پیپلزپارٹی نے اس الزام کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے الطاف حسین نے کہا کہ یزیدیتی طبقہ کو ووٹ دینا حرام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں