بھارت میں ”بھگوا“ جھنڈا جیب میں رکھنے پر ایک مسلمان کو برہنہ کردیا گیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست تلنگانہ میں انتہا پسندوں نے بھگوا (زعفرانی رنگ کا) جھنڈا جیب میں رکھنے پر ایک مسلمان کو برہنہ کردیا۔گاو¿ں والوں نے انتہا پسندی کا نشانہ بننے والے شخص کیخلاف ہندوو¿ں کے جذبات مجروح کرنے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ متاثرہ شخص نے بھی اہانت آمیز سلوک پر گاوں والوں کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔سنگا ریڈی کے علاقے میں ایک مسلمانوں کو ہندوو¿ں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا۔مسلم نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے بھاگوا جھنڈے کی توہین پر مبنی وڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ جھنڈے پر اوم لکھا ہوا تھا اور نوجوان نے اسے توہین آمیز انداز سے جیب میں رکھا۔ مدک ضلع کے لوگوں نے نوجوان کو مارا۔ چند وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے نوجوان کو مار رہے ہیں۔ وڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بعض ہندو اس نوجوان کو برہنہ کرکے نازک حصوں کو جلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


