سندھ کے کچے میں ڈاکوﺅں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوﺅں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رونتی کچے کے پولیس اہلکار چوکی سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس پی کی قیادت میں نفری رونتی کے علاقے پہنچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی تلاش کے لیے اوباڑو، ڈھرکی اور میرپور ماتھیلو تھانے کی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں