بھارت نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں افغان حکام کو شرکت کی دعوت دیدی
ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے افغان حکام کو اپنے یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت بھیجی ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارت خانے نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں افغان حکومت کے ایلچی بدرالدین حقانی کو مدعو کیا ہے جو ابوظہبی میں افغانستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔بھارت کے اس اقدام نے اہم بحث چھیڑ دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی طرف سے افغان حکومت کو قبول کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ تاہم، بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کے مطابق، بھارتی حکام اسے ایک معیاری سفارتی طریقہ کار قرار دیتے ہیں۔
Load/Hide Comments


