ہتھیار اٹھانیوالے بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں، بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، زرداری
حب (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ امن امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے۔ سابق صدر نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے شہر حب میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہے، آپ ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ آپ کی بقاءجمہوریت میں ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی بقا جمہوریت میں ہے۔ حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئییں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا حق آپ کو دلائیں گے۔ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔ ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں،جمہوریت کی طرف چلیں۔ جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی لڑنےکی بات نہیں کی۔ بلوچستان کی بقاءہی جمہوریت میں ہے۔ کسی کابیٹا، بھتیجا، بھانجا مرتا ہے کیوں اس طرف جاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کے دن جمہوریت اور تیر کو ووٹ دیں۔ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ جمہوریت کیلئے جنگ کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔ آپ سب الیکشن کے دن ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ سابق صدر نے کہا ان شاءاللہ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔ ہم اس شہر کو سنبھالیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں۔ بےنظیربھٹو نے جمہوریت کا علم اٹھایا۔


