ن لیگ کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے پر پیپلز پارٹی کا ظہور بلیدی کو نوٹس

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی بی 25کیچ سے اپنے امیدوار ظہور بلیدی کو این اے 258سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 25 کیچ ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ظہور بلیدی کو پارٹی نے شو کاز نوٹس جاری کردیا ، ظہور بلیدی پارٹی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشو کاز نوٹس جاری کیا گیاجس کا متن ہے کہ ظہور بلیدی حلقہ این اے 258 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اسلم بلیدی کے لیے مہم چلا رہے تھے پارٹی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں ظہور بلیدی اسلم بلیدی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں پارٹی کی جانب سے ظہور بلیدی کو تین روز میں وضاحت جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں