کوئٹہ:جرائم کے وارداتوں سے شہری پریشان

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جرائم میں اضافہ دن دیہاڑے گروہ کی شکل میں دکانوں کا صفایا ہونے لگا عوامی حلقوں میں پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے پوش علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر بے قابوہوگئے کوئٹہ شہر میں دن دھاڑے ڈکیتیوں کی وارداتیں ہونے لگی پوش ترین علاقہ جناح ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے جناح ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر دن دہاڑے گروح کی شکل میں دوکانوں میں گھس کی لوٹ مار کرنے لگے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے پوش علاقے میں سٹی اسکول کے سامنے واقع کمرشل دوکانوں میں آئے روز ڈکیتیاں معمول بن گئی ہیں جناح ٹاؤن کے علاقے میں مسلح افراد نے دوکان میں گھس کر درجنوں موبائل فونزاور نقدی لے اڑے گزشتہ دو ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی واردتیں عروج تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقہ مکینوں کا ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لیکر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں