عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا
اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔دوران سماعت عمران خان نے جج قدرت اللہ سےکہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینےکو تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لے۔خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو، تم نے میرا گھر بربادکیا۔عمران خان نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینےکی ضدکی، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ حلف لینےکے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہو جائےگا۔اس پر بانی پی ٹی آئی حلف لینے سے مکر گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم حلف بھی لیں گے اور جرح بھی کریں گے۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف عدت میں نکاح کیس میں عدالت نے تمام چار گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔گواہان میں مفتی سعید، عون چوہدری، خاور مانیکا اور محمد لطیف شامل ہیں، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے 2 گواہان خاور مانیکا اور عون چوہدری پر جرح مکمل کرلی، وہ کل مزید 2 گواہان محمد لطیف اور مفتی سعید پر جرح کریں گے۔


