ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت منگل کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانا، محکمانہ کارکر دگی، ریونیو جنریشن، پاکستان سیٹزن پورٹل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی سجاد احمد بھٹہ، ایس ایم بی آر قمر مسعود، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عبد الرحمن بزدار،اے سی ایس داخلہ حافظ عبد الباسط سمیت صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو ممکن بنایا جائے تاکہ فنڈز کا ضیاع نہ ہو اور تمام مستر ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انہوں نے ہدایت کی کہ ابھی سے منصوبوں کے پی سی ون جلدی مکمل کرکے پی اینڈ ڈی بھجوائیں تاکہ منصوبوں کو آگے بڑھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی اور اس کے ساتھ ساتھ منصوبوں کے کام کی تصاویر بھی لی جائیں تاکہ پراگریس کا اندازہ لگایا جاسکے۔انہوں نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں اتھارٹی نے دیے گئے ہدف سے زیادہ ریونیو جنریٹ کیاہے اور آیندہ بھی اسی طرح ا چھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگا چیف سیکرٹری نے کہا کہ کہ تمام سیکرٹریز اور ان کا عملہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں عوام کی جانب سے رجسٹرڈ کیسز کو فوری طور پر حل کرنے پر توجہ دیا جائے کیونکہ پرائم منسٹر خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔اور اس بارے میں جلد اجلاس بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیا حت کے شعبے کی فروغ پر خصوصی توجہ دیرہی ہے اور اس کیلئے حکومت نے مالی سال21-2020 میں متعدد منصوبے رکھے ہیں جنکی تکمیل سے صوبائی معیشت پر کافی مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہ حکومت کوئٹہ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ تین ہسپتالوں پر کام کرئے گی جس میں عوام کو علاج ومعالجہ سے متعلق ہر سہولت موجود ہو انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام کی بہتری کیلیے کام کریں کیونکہ ہم تمام آفیسرز عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ کی ترجیحی منصوبوں پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی اجلاس میں کورونا وائرس سے وفات پانے والے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے بھائی، ایڈیشنل سیکرٹری یونس چشتی، ایڈیشنل سیکرٹری مائنز کی والدہ، پی اینڈ ڈی کے تین افیسرز، ڈاکٹرز و دیگر کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں