پنجگور میں امیدوار کے گھر بم حملہ مرعوب نہیں کرسکتا، دشمن عناصر کو بے نقاب کریں گے، نیشنل پارٹی

پنجگور، تربت (انتخاب نیوز) دریں اثنا نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 30 پنجگور کے امیدوار رحمت صالح بلوچ نے گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بزدلانہ حرکتوں سے مرعوب نہیں ہوگی، گھر پر حملہ سماج دشمن عناصر کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانا ہے، گھر پر بزدلانہ حملہ بلوچ روایت کے منافی اقدام اور ووٹروں کو خوفزدہ کرنا ہے، پنجگور کے عوام نے 90 فیصد نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہے کوئی سازش اور بزدلانہ حملہ پنجگور کے عوام کو نیشنل پارٹی سے دور نہیں کرسکتا ہے اور پنجگور کے عوام نے 8فروری سے قبل نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ نیشنل پارٹی نے پہلے بھی واضح کیا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ حرکت کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیئے پارٹی اپنی کوششیں کررہی ہے یہ فعل بہت ہی کوتا قد لوگوں کی حرکت ہے جن کا تعین کرکے پارٹی ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کریگی، نیشنل پارٹی ایک جمہوری و سیاسی جماعت ہے جو پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے سیاسی رہنماوں اور امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنا نگران حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت مسلسل اپنی ذمہ داری سے روگردانی کررہا ہے پارٹی بیان میں رحمت صالح بلوچ کے گھر پہ حملہ کو بزدلانہ حرکت قرار دیکر نگران حکومت سے سیاسی عمل کو جاری رکھنے اور پرامن الیکشن کے قیام کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں