انکم سپورٹ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے 90افسران سے 1کروڑ روپے سے زائد رقم ریکو ر

کوئٹہ:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر رقم حاصل کرنے والے 90افسران سے 1کروڑ روپے سے زائد رقم ریکو ر کرلی گئی جبکہ 2افسران کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔ایف آئی اے ذرائع نے ”این این آئی‘‘ کو بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر اپنے آپ کو غریب ظاہر کرکے رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اب تک 90افسران سے 1کروڑ سے زائد رقم ریکور کرلی گئی ہے جبکہ نصیرآباد میں لائیو سٹاک کے گریڈ17کے ملازمین میاں بیوی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مزید افسران کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے جیسے جیسے ثبوت ملتے جائیں گے مزید افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں