ایس بی کے یونیورسٹی کے تحت ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کو آرڈر دیے جائیں، امیدواروں کا مطالبہ
کوئٹہ (پ ر) ایس بی کے یونیورسٹی کے تحت اساتذہ کی نشستوں پر ٹیسٹ و انٹرویو دینے والے امیدواروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہادر خان یونیورسٹی میں اساتذہ کی نشستوں کیلئے جتنے بھی ٹیسٹ و انٹرویو ہوئے ان کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ تمام امیدواروںکے آرڈرز جلد از جلد کیے جائیں لیکن شومئی قسمت کہ بیورو کریسی نے لائک ڈس لائک کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اپنے من پسند لوگوں کے آرڈر تو کردیے لیکن جو حقدار تھے وہ آج تک روڈوں پر بیٹھے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں، نہ وزیراعلیٰ ہماری بات سنتے ہیں نہ ہی گورنر بلوچستان۔ لہٰذا ہم چیف جسٹس سمیت دیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بہادر خان یونیورسٹی کے تحت اساتذہ کی نشستوں پر بھرتی کیلئے لیے گئے ٹیسٹ و انٹرویوز پاس کرنے والے تمام امیدواروں کے آرڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں۔
Load/Hide Comments


