کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے دوسرے روز فضا سوگوار، شٹرڈا ون ہڑتال

کوئٹہ پریس کلب کے قریب ہونے والے دھماکے کے دوسرے روز شہر کی فضا سوگوار  رہی جب کہ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ شارع اقبال پر پریس کلب کے قریب خودکش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے،

دہشتگردی کی گھنانی واردات کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے، انجمن تاجران اور پشتونخوا میپ کی کال پر شہر میں شٹر ڈان ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث شہر کے اہم بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں، بم دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔دوسری جانب خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او سول لائن شان محمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جب کہ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں