بلیدہ: منشیات کیخلاف خواتین و بچوں کی ریلی

کیچ کےعلاقے بلیدہ الندور میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں کی منشیات کیخلاف ریلی کا انعقاد کیاگیا.احتجاج میں شریک خواتین اور بچوں نے منشیات فروشی کیخلاف شدید نعرے بازی کیا.

احتجاج میں شریک شرکا کا مطالبہ تھاکہ منشیات کی روک تھام کی جائےمنشیات ایک ناسور ہے جس نے وبا کی شکل اختیار کرکے ایک سماج کو تباہ وبرباد کیاہےنوجوان نسل اور ہمارے بچے اس ناسور کیوجہ سے تباہی کیجانب گامزن ہیں

.

احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہاکہ اس سے پہلے مردوں نے بھی کئی مرتبہ منشیات کیخلاف ریلی ومظاہروں کا انعقاد کیاہے لیکن نا انتظامیہ نے اس جانب توجہ دی ہے اور ناہی کسی اور نے زمہ داری کا مظاہرہ کیاہے.مجبوراً ہم گھروں سے نکلے ہیں لہذا ڈی سی کیچ اور کمشنر مکران کو چاہیے کہ وہ منشیات کیخلاف اقدامات اٹھائیں اور ہماری نسل کو منشیات سے بچائیں.یادرہیکہ بلیدہ زامران میں منشیات پرچون سے بھی زیادہ آسانی سے دستیاب ہے.اور بلیدہ کے مختلف علاقوں میں منشیات کے اڈے سرعام کھلےہیں لیکن انتظامیہ سمیت کوئی نوٹس نہیں لیتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں