نہ بلاول آیا نہ بریانی ملی….” پی پی کا پروگرام تو وڑ گیا“

جیکب آباد (آئی این پی) نہ بلاول آیا نہ بریانی ملی، پی پی کا پروگرام وڑ گیا،بارش کے باعث پیپلز پارٹی کا جلسہ منسوخ ہونے پر عوام کے تبصرے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بارش کے باعث بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ منسوخ ہونے پر عوام نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں نہ بلاول آیا اور نہ بریانی ملی، پی پی کا پروگرام وڑ گیا، بلاول کی جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کئی لوگوں نے بریانی نہ ملنے کی شکایات کیں جبکہ کئی لوگوں نے جلسہ منسوخ ہونے پر غصے کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کی جانب سے جیکب آباد کے نمائش گراو¿نڈ میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا لیکن بارش بقیہ نمبر23صفحہ7پر
کی وجہ سے جلسہ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں