بعض قوتیں خوفزدہ ہو کر دہشت گردی پر اتر آئی، نواب زہری

خضدار(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما امیدوار برائے پی بی 18 زہری کرخ مولہ زیدی باغبانہ اور این اے 261 قلات مستونگ شہید سکندر آباد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے مختلف شہروں سریاب قلات منگچر مکران ڈویژن کے انتخابی دفاتر پر حملے اور پارٹی امیدواروں اغا شکیل احمد خضداری میر ظہور بلیدی حاجی علی مدد جتک پر بقیہ
بزدلان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر دہشت گردی انتہا پسندی پر اتر ائے ہیں ہم ان عناصر کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم جھکنے والے نہیں ہیں ہم شہدائ کے وارث ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور میری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے نواب ثنائ اللہ خان زہری نے الیکشن کمیشن اف پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی امیدواروں اور دفاتر کی حفاظت حکومتی ذمہ داریوں میں شامل ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفاتر اور پارٹی امیدواروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں تاکہ پارٹی امیدواران آزادانہ ماحول میں اپنا الیکشن مہم چلائین پاکستان پیپلز پارٹی تشدد نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہمارا منشور امن اور رواداری ہے بلوچستان کے عوام نےانتشار پھیلانے والوں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے ائندہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں