شہباز شریف ”چاچا خوامخوا ہ“ بننے کی کوشش نہ کریں،فیاض الحسن چوہان
لاہور:صوبائی وزیراطلا عات و نشریات فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ شہباز شریف چاچا خوامخوا ہ بننے کی کوشش نہ کریں کیو نکہ ان کی سیاست بند کمروں اور خط بازی تک محدود ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے شہباز شریف کی جا نب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ شہباز کورونا کے خلاف لڑنے کیلئے برطانیہ سے آئے مگر اسی سے چھپ کر بیٹھ گئے شہباز شریف عملی سیاست میں حصہ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔اپنے ادوار میں آل شریف نے میڈیا ہاؤسز پر دباؤ ڈالا آل شریف دور میں ذاتی انا اور خواہشات پر اختیارت کو بند کیا جاتا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


