جیکب آباد کے راستے اسمگلنگ میں ملوث 34 سے زائد پولیس افسران و اہلکار جبری ریٹائرڈ
جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد کے راستے اسمگلنگ میںملوث 34سے زائد پولیس افسران و اہلکار برطرف و جبری رٹائرڈ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے راستے بلوچستان سے غیر ملکی ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کوآئی جی سندھ پولیس نے نوکری سے برطرف اور جبری رٹائر کر دیا گیا ہے ، اے آئی جی اسٹیلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اے ایس آئی سفیر مرکھنڈ، پی سی عرفان بھنگر ، نادر لاشاری ، احسان سولنگی ، رضوان مینوجبکہ نواز بروہی ، سچل لانگاہ، مکھن چانڈیو اور ہیڈ کانسٹیبل رمضان لاشاری کو جبری رٹائر کر دیا گیا ہے ایرانی ڈیزل ، گٹکا اور دیگر جرائم میں ملوث برطرف اور جبری رٹائر ہونے والے پولیس اہلکارو ں کا تعلق حیدر آباد ، سکھر،جیکب آباد ، شہدادکوٹ ، شکارپوراور دیگر شہروں سے ہے ۔
Load/Hide Comments


