بلوچستان حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، علی مردان ڈومکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔ کشمیر میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کو اس کی اصل حیثیت میں بحال کیا جائے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بلوچستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جاررہا ہے۔پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستان اپنی سفارتی جدو جہد جاری رکھے گا۔ خطے میں پائیدار قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔


