ایمنسٹی انٹر نیشنل کا الیکشن کے دوران انٹرنیٹ فراہمی یقینی بنانے پر زور
اسلام آباد (آن لائن)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عوام کی انٹرنیٹ تک محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اہلیت ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کو اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔
Load/Hide Comments


