محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کیخلاف این ڈی ایم کا شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان اور پارا چنار میں احتجاج

پشاور (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ اور این ڈی ایم کے ساتھیوں پر میرانشاہ میں فورسز کی جانب سے قاتلانہ حملے کیخلاف این ڈی ایم کے احتجاج کے اعلان پر شمالی وزیرستان کا ضلع مکمل طور پر بند رہا۔ڈی آئی خان میں این ڈی ایم کے ساتھیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حملے کی پرزور مذمت کی۔ پارا چنار میں بھی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھیوں پر میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قاتلانہ حملے کیخلاف این ڈی ایم کے ساتھیوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں