بلوچستان کے 6 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا، صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے مختلف اخبارات میں بلوچستان کے 6 حلقوں میں ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خبر کی تردید کردی۔بلوچستان کے 6 حلقوں پی بی 41،43،48، 49، 50 اور 51 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خبر غلط ہے۔ تردید کرتے ہیں۔مذکورہ حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھجا تھا جس میں امیدواروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صرف بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 کے چند پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔ اس طرح کے بیانات جن سے عوام میں کنفیوژن پیدا ہو گریز کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments


