سیاسی قیادت کے اسلام آباد میں، بلوچستان کی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے سڑکوں پر ڈیرے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیاسی قیادت کے اسلام آباد بلوچستان میں مذہبی و قوم پرست جماعتوں کے سڑکوں پر ڈیرے۔ پاکستان میں حکومت سازی کیلئے بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیے ، اس حوالے سے ملاقاتوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بلوچستان میں مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی قیادت نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال کر اقتدار میں شراکت کے فارمولے طے کیے جارہے ہیں جہاں لمحہ بہ لمحہ انتخابی نتائج تبدیل ہورہے ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی بالترتیب 11، 11 جبکہ ن لیگ نے 10 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر جماعتوں نے بھی نشتسیں حاصل کی ہیں جیسے کہ آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی دو نشستوں پر کامیاب ہوئی، اسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی اور حق دو تحریک نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں