پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس، غیر ملکی صحافی اٹھ کر چلے گئے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کے دوران بعض افراد کی آواز غیرارادی طور پر ٹی وی چینلز پر نشر ہوگی جس میں کچھ لوگوں کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”گورے تو چلے گئے ہیں، لوکل ہی رہ گئے ہیں۔“ یہ آواز بیک کئی چینلز سے نشر ہوئی۔ اگرچہ اس کا سیاق و سباق واضح نہیں تھا تاہم ن لیگ کے سوشل میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جب پی ٹی آئی رہنما فارم 45 کے بجائے مختلف چینلز کے سکرین شاٹس دکھا رہے تھے تو غیر ملکی میڈیا اٹھ کر چلا گیا اور پریس کانفرنس کے اندر سے کسی کی اواز ائی ”گورے تو چلے گئے لوکل رہ گئے ہیں بس۔“ پریس کانفرنس کے پس منظر میں بولنے والے دو افراد یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس ماحول میں وہ (گورے) نہیں بیٹھ سکتے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو اظہار خیال کی دعوت دی تھی جس پر تقریریں شروع ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے شیرافضل مروت بار بار امیدواروں کو کہتے رہے کہ وہ مختصر بات کریں گے اور صرف دھاندلی پر توجہ دیں۔


