زرداری صاحب عیاشیاں ختم ہوگئیں، جعلی مینڈیٹ قبول نہیں، مزاحمت کریں گے، لیاقت جتوئی
حیدر آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے کون سا کارنامہ انجام دیا جو اسے چوتھی مرتبہ سندھ دیا گیا، الیکشن میں دھاندلی تھی یا دھاندلا تھا۔جامشورو میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ جب تک سندھ کو حقوق نہیں ملیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے، ہم مزاحمت کریں گے، یہ جعلی مینڈیٹ ہے، قبول نہیں کرتے۔ لیاقت جتوئی نے مزید کہا کہ زرداری صاحب عیاشیاں ہوگئیں، عیاشیاں ختم ہوگئیں، کاٹو کتنی ایف آئی آر کاٹو گے، کوئی فرق نہیں پڑے گا، میں خوش ہوں، لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔
Load/Hide Comments


