عوام کو مایوسیوں سے نکال کر ان کے اعتماد پر اترنا اب میرا فرض بن گیا ہے، ظفر اللہ زہری
سوراب (آن لائن) نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بھاری مینڈیٹ کی صورت میں سوراب کی عوام نے جس اعزاز سے نوازا ہے ، انتھک خدمت کے ذریعے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، سوراب کودیرینہ مایوسیوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے راہ پر گامزن کرنا میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ پانچ سال کے دوران منظور نظر نااہل افسران کے ذریعے سوراب میں تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے، جن سے عام عوام کے بجائے ایک مخصوص گروہ کو فائدہ پہنچایا گیا، سوراب کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز حاصل کرنے کے باوجود زمین پر ان کا نام و نشان نہیں، انتظامیہ اور افسران اپنے سرکاری ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے مخصوص افراد کی جی حضوری کرتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایک عام شہری انتظامی کارکردگی اور سرکاری محکموں سے مایوس ہوچکا ہے ، ان کی مایوسیوں کو امید اور اعتماد سے بدلنے کے لیے انقلابی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، سوراب کے حقوق ہڑپ کرنے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے ، عوام کی خدمت کے بجائے مخصوص طبقات کی جی حضوری کرنے والے آفیسران سے حساب لیا جائے گا، اہلیان سوراب نے ایک امید اور روشن مستقبل کے لیے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے منتخب کرچکے ہیں انہیں مایوسیوں سے نکال کر ان کے اعتماد پر پورا اترنا اب میرا فرض بن چکا ہے ، جس کے لئے کسی مصلحت میں نہیں آئیں گے ، جیتنے کے بعد بحیثیت منتخب عوامی نمائندہ اب میرے لیے سب برابر ہیں ، میرے دروازے حلقے کے عوام کے لئے بلا امتیاز کھلے رہیں گے سوراب کے ایک عام غریب اور لاچار شخص کی دادرسی اور اسے اس کا حقوق دلوانا میری ذمہ داری بن چکی ہے، انفرادی مفادات کی تکمیل کے بجائے اجتماعی ترقی کے منصوبے پر کام کریں گے ، بے روزگاری کے خاتمے اور بنیادی ضروریات کی دہلیز پر فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، حلقے کی عوام مایوس نہ ہو ، جے یوآئی بلوچستان کی عوام کو کبھی تنہا اور مفاد پرست سیاست دانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی حکومت سازی کے عمل پر گہری نظر اور پارٹی پالیسی کے دائرے میں ایک مفیدلائحہ عمل پر کام کررہے ہیں، جس کے ان شااللہ حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔


