ملک ریاض کی سابق کمشنرپنڈی لیاقت چھٹہ سے ملاقات اور رابطوں کی تردید
معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ سے ملاقات اور رابطوں کی تردید کردی۔اپنے بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ میں نے کبھی لیاقت چھٹہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، ان سے سماجی یا کاروباری کوئی تعلق نہیں، تحقیقات میں تعان کو بھی تیار ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ جب پاکستان میں افرا تفری ہوتی ہے مجھ پر یا میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ہرکوئی بغیر دلیل، منطق یا ثبوت کے انگلیاں اٹھاتا ہے یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔
Load/Hide Comments


