کوئٹہ اور اوتھل میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ، اوتھل (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اوتھل کوسٹل ہائی وے کنڈے واری کے مقام پر دو مسافر بسوں میں تصادم۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ معتدد افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


