پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی ہدایت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سیاسی جماعت میں شمولیت کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی نے نو منتخب ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ نومنتخب ارکان سے حلف نامے بھی لے لئے گئے ہیں۔ حلف نامہ کے متن کے مطابق ارکان سنی اتحاد کونسل میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔
Load/Hide Comments


