محکمہ خارجہ پاکستان میں ایکس کی بحالی کا مطالبہ کرے، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی رکن کانگریس گریگ کیسر نے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانی حکام سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بحال کرنے کا مطالبہ کرے، جو چوتھے روز بھی بند ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ٹوئٹر پر بعد از انتخابات مداخلت کو بے نقاب کرتے ہیں، لیکن پاکستانی حکام اب ٹوئٹر تک رسائی روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو حکام سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ ٹوئٹر کو بحال کریں، ہمارے اتحادیوں کو آزادی اظہار اور جمہوریت کے بنیادی معیارات کو پورا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں