سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ: کوئٹہ کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بچی کے اغوا میں معاونت کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے پولیس کو سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ان پر کوئٹہ کی 9 سالہ بچی کے اغواء میں مدد دینے کا الزام ہے، ماریہ نامی بچی کی نانی نے سرفراز بگٹی کو اغواء کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں