اختر مینگل اور ایمل ولی کے درمیان اہم ملاقات، قوم و وطن دوست قوتوں پر اتحاد بنانے پر اتفاق
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں کے مابین اہم ملاقات، ملکی سطح پر قوم و وطن دوست قوتوں پر مشتمل اتحاد و تحریک منظم کرنے پر اتفاق۔ سردار اختر مینگل اور ایمل ولی کے مابین ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ کی ملکی معاملات میں مداخلت اور اس کے نتیجے میں محکوم و مظلوم اقوام کے حق حاکمیت، وسائل پر قبضہ اور عوامی حق رائے دہی جیسے جمہوری عمل کو پراگندہ کرنے کے عمل کی مذمت۔ اس سلسلے میں تمام ہم خیال جماعتوں کیساتھ رابطے کا فیصلہ۔ میٹنگ میں اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، بی این کے سینر رہنما و سابقہ ایم پی اے سید احسان شاہ و واجہ ثنا اللہ بلوچ بھی شریک تھے۔
Load/Hide Comments